online fraud and its types

Online Fraud and its Types

*روزمرہ کہ آن لائن فراڈ کی لسٹ… ان  سے بچ کے رہیں … *

Types of Online Fraud

⭕ جیز کیش – ایزی پیسہ

___________

آپ کو کال آئے گی کہ ہماری سروس کیسے چل رہے   ہے ،  آپ کا اکاؤنٹ ویری فائی کرنا ہے ایک میسج آئے گا کوڈ بتائیں

___________

یا کال آئے گی ، آگے سے لڑکا رو رہا ہوگا کہ

 چاچو میں فلاں جگہ پیسے بھیج رہا تھا ، آپ کو چلے آئے ، پلزز کوڈ آئے گا وہ بتا دیں تاکہ پیسے واپس آ سکیں

___________

⭕ بنک اکاؤنٹ

کال آئے گی کہ آفس سے بات کر رہا ہوں

اکاؤنٹ ویری فائی کرنا ہے ، اے ٹی ایم کارڈ کے نمبر ، اسکی ڈیٹ اور ڈیٹیل بتائیں ۔

اگر آپ نہیں بتائیں گے تو وہ آپ ڈرائیں گے کہ آپ کا اکاؤنٹ غیر قانونی استعمال ہوا ہے ، ویریفائی کرائیں وگرنہ کارڈ بلاک ہونے کے ساتھ کاروائی ہوگی

___________

⭕ قریبی کی کال

زیادہ تر بڑی عمر کے لوگوں کو کال آتی ہے

کسی رشتہ دار کا نام لے کر کہتے ہیں کہ

مجھے پولیس پکڑ گئی یا

میرے فلاں شہر گیا میرے پیسے گِر گئے ہیں

یا بیرونِ ملک آپ کا کوئی رشتہ دار بن کر کال کرے گا کوئی  اور بہانے بنا کر اب سے تھوڑی دیر کیلئے بھاری رقم کا مطالبہ کرے گا

___________

⭕ جعلی پولیس آفیسر کی کال

کال آئے گی کہ آپ کا بیٹا یا بھائی کسی بندے کے  ساتھ پکڑا گیا جس سے نشہ برآمد ہوا ہے (یا کوئی اور بہانہ )

میں پولیس آفیسر ہوں ، آپ کے لڑکے پر قانونی کاروائی ہونے جا رہی ہے ، اتنے پیسے بھیجیں

فون بند کرنے سے پہلے بھیجیں  ۔

___________

⭕ جیتو پاکستان – بینظیر انکم سپورٹ

 وٹس ایپ پر یا میسج پر یا کال پر کہا جاتا ہے کہ

آپ کا بھاری انعام نکلا ہے ، انعام لینے کیلئے کچھ پراسس ہے جس کیلئے اتنے پیسے بھیج دیں

___________

⭕ غیر ملکی لڑکی

فیسبک پر آپ کو غیر ملکی لڑکی کے میسج شروع ہو جاتے ہیں

پیار محبت کے باتیں ، شادی تک بات آ جاتی ہے ۔

کہا جاتا ہے کہ آپ کے پتہ پر اتنے پیسے اتنی رقم یا اتنے سونے کا پارسل بھیج رہی ہوں

اس سے شادی کی تیاری کرو یا ،کوئی اور بات بنائی جاتی ہے ۔ مگر اس پارسل کو لینے کیلئے آپ کو کسٹم چارجز دینے ہونگے کوئی ستر اسی ہزار۔

دو تین دن بعد آپ کو کال آجاتی ہے کہ اتنے پیسے اور پارسل لیں

مگر پارسل میں ڈالر کی فوٹو کاپی یا کچھ بیکار چیزیں ہوتی ہیں

___________

⭕ نان کسٹم موبائل

فیسبک یا خاص کر وٹس ایپ پر آپ کو نان کسٹم موبائل کے گروپس ملیں گے ، جس میں آپ کو لاکھ والے موبائل دس ہزار کے بتائے جائیں گے

آپ کو یقین دلانے کیلئے وہ لوگ اپنے جعلی شناختی کارڈ کی تصویر ، اور موبائل کے گودام  ، جعلی کسٹمر کے ریویوز دکھائیں گے۔

___________

⭕ ادھار ایپس

سود تو ہے ہی حرام ، ادھار دینے والی ایپس آپ کو قرضہ دیتی ہیں اور بدلے میں آپ کے موبائل سے آپ کے سارے کونٹکٹ نمبرز اور گیلری سے تصاویر اٹھا لیتی ہیں

انہیں بھاری ترین سود دیتے رہو تو ٹھیک

وگرنہ وہ آپ کے فیملی نمبرز پر آپ کی تصاویر کو غلط بنا کر ، آپ کی عزت خراب کرتے ہیں

___________

⭕ سونے کے سکے

آپ کو کال آئے گی کہ ہماری ان پڑھ لوگ ہیں ہمارے گھر یا زمین سے سونے کے سکے نکلے ہیں ، پولیس کو نہ بتائیے گا ، اور ہم سے لے لیں

سونے کی قیمت سے بہت کم قیمت کا مطالبہ کیا جاتا ہے

کوئی تجربہ کار ترین سنار بھی انکے پاس جائے تو وہ چیک کرنے کیلئے پہلے اصل دکھاتے ہیں اسکے بعد

تھیلہ تبدیل کر کے نقلی مال دے دیتے ہیں

___________

⭕ پانچ ہزار کے نوٹ

آپ کے پاس خواتین آئیں گی ، جو خاص کر باہر کی لگیں گی ،، جیسے سرائیکی علاقے میں پنجابی خواتین ، یا پنجابی علاقے میں کسی اور لہجے کی خواتین

آپ سے 500 کی چیز لے کر پانچ ہزار دینگی ، پھر بقیہ لے کر ، کہیں گے کہ مجھے نہ ہوں اور پیسے واپس کریں

کبھی کہیں گی ہوں کبھی کہیں گی کہ نہ ہوں

اس افراتفری میں وہ آپ سے چیز بھی لے جائیں گی ، اپنا پانچ ہزار بھی اور بقیہ پیسے بھی

یہی خواتین اور انکے بچے جمعہ کے دن اور شام کو  بڑی پرفیشنل آواز سے بھیک مانگتی ہیں

___________

⭕ آن لائن خریداری

کسی بھی پیج سے جیز خریدنے سے پہلے آپ اس پیج کے لائک اور ریویوز چیک کریں

فرض کریں آپ موبائل یا کپڑے خرید رہے ہیں تو  آرڈر والے سے بلاجھیجھک کہیں کہ میرا نام کارڈ پر لکھ کر اس سوٹ یا موبائل کے ساتھ رکھ کر اسکی ویڈیو بنا کر مجھے سینڈ کریں

(اس سے یہ چیز کنفرم ہو جائے گی کہ یہ چیز اسکے پاس موجود ہے اور فراڈ کے چانس بہت کم ہو جائیں گے)

دوسرا یہ کہ ہمیشہ کیش آن ڈیلیوری رکھیں

اگر آپ کو کیش آن ڈیلیوری کا پارسل سرکاری پاکستان پوسٹ سے آتا ہے تو ، فراڈ کے چانسز بہت بڑھ جاتے ہیں، کوشش کریں وہ پارسل اٹھائیں ہی نہ ، یا اگر اٹھانا ضروری ہو تو سٹارٹ سے ویڈیو کیمرہ آن کریں اور ویڈیو کے اندر اس پارسل کو کھولیں ، تاکہ آپ کے پاس فراڈ کا ثبوت رہے اور کاروائی ہو سکے ۔ یہ سب فراڈ ہیں ان  سے بچ کے رہیں

See also: Best Recommended Books for Initial Tests Preparation of Pak Forces Jobs

Related Posts

Similar Posts